وزیر قانون فروغ نسیم نے مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی

جمعہ 15 نومبر 2019 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر قانون فروغ نسیم نے مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اور اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکت۔

معاون خصوصی نے کمیٹی ممبران کو اسلام آباد میں میں عدالتوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر قانون نے مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ذیلی کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا،اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی تجاوز مانگی جائینگی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں