کرنٹ اکائونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے، عبدالحفیظ شیخ

منگل 19 نومبر 2019 19:41

کرنٹ اکائونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے، عبدالحفیظ شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال19۔2018ء کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال 18۔2017ء میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکائونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے جبکہ مارچ 2015ء میں کرنٹ اکائونٹ تقریباً 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں