صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی تھائی لینڈ کے بادشاہ بھو میبول عبدلیادجی کے یوم پیدائش اور قومی دن کے موقع پر تھائی قیادت کو مبارکباد

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:10

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی تھائی لینڈ کے بادشاہ بھو میبول عبدلیادجی کے یوم پیدائش اور قومی دن کے موقع پر تھائی قیادت کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے تھائی لینڈ کے بادشاہ بھو میبول عبدلیادجی کے یوم پیدائش اور تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر تھائی لینڈ کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تھائی لینڈ کے بادشاہ اور تھائی وزیر اعظم کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا ہے۔پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین امن و ترقی کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت اور وزیر اعظم نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں