پانامہ ٹو، شہباز شریف کی کرپشن کی ایک ہوشرباء داستان ہے جو منظر عام پر آئی ہے، شہباز شریف پارلیمان میں اپنی صفائی پیش کریں

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بیان

جمعہ 6 دسمبر 2019 17:39

پانامہ ٹو، شہباز شریف کی کرپشن کی ایک ہوشرباء داستان ہے جو منظر عام پر آئی ہے، شہباز شریف پارلیمان میں اپنی صفائی پیش کریں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پانامہ ٹو، شہباز شریف کی کرپشن کی ایک ہوشرباء داستان ہے جو منظر عام پر آئی ہے، شہباز شریف پارلیمان میں اپنی صفائی پیش کریں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی ہوشربا داستان سامنے آئی ہے، بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہباز شریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے، شہباز شریف کہتے ہیں پارلیمان کو مضبوط بنایا جائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ بڑے بھائی کی طرح ہم چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں کہ پارلیمان میں آئیں اور بیرسٹر شہزاد اکبر کی جانب سے پوچھے گئے 18 سوالوں کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کی طرح اگر شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے ذہن میں یہ خیال چھپا ہوا ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں ہم بھولنے نہیں دیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ امید ہے اب خواجہ آصف بھی آپ کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ قوم بھول جائے گی، شہباز شریف صاحب قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں