طالب علموں کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں اور ایچ ای سی میں معاہدہ طے

طالب علم صبح 8 بجے سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی بنڈل استعمال کر سکیں گے ، انٹرنیٹ 2 بجے کے بعد قابل استعمال نہیں ہوگا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 10 اپریل 2020 15:22

طالب علموں کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں اور ایچ ای سی میں معاہدہ طے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 اپریل 2020 ء ) ٹیلی کمیونیکشن اور ایچ ای سی میں طالب علموں کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے معاہدہ ہوگیا ، طالب علم صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک سستے انٹر نیٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں تعلیمی نظام کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ورچوئل یونیورسٹی نے ایک معاہدے کے تحت مختلف 14 سرکاری یونیورسٹیوں کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم فراہم کر دیا تھا ۔

جس میں ویڈیو لیکچرز ، اسائمنٹ ، نصاب کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جو کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ اساتذہ کو ایل ایم ایس تک رسائی کیلئے ایپ فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمشن نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ کی ہدایت دی ہے۔

اس سلسلہ میں طالب علموں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا ۔کہ انٹر نیٹ مہنگاہونے کے بعد پریشانی کا سامنا ہے، جس پر کام کرتےہوئے ایچ ای سی نے ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ، معاہدے کے مطابق طالب علموں کو تعلیم بنڈلز فراہم کئے جائیں گے جسے وہ صبح 8 بجے سے 2 بجے تک استعمال کرسکیں گے۔ یہ 2 بجے بعد قابل استعمال نہیں ہوگا ۔

واضح رہے بدھ کے روز ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن کی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تھا ۔یہ بات بھی قابل غور رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ایک حجام کی دکان پر بیٹھا آن لائن کلاس لے رہا ہے۔  نوجوان کیمرہ آن ہونے سے بے خبر تھا ۔ احد محمود نامی طالب علم کو کیمرہ آن ہونے کا علم اس وقت ہوا جب استاد نے کہا کہ ایک بچہ آن لائن کلاس لیتے بال کٹواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ اسی لمحہ احد محمود نے اپنا کیمرہ بند کرنے کی کوشش کی تاہم بہت دیر ہو چکی تھی۔ یہ تمام مناظر کیمرہ کی آنکھ میں قید ہو چکے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں