چیئرمین سینٹ کی کراچی میں مرحوم صنعتکار میاں انور صادق منو کے گھر آمد، ان کے انتقال پر ان کے خاندان والوں سے تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 23 مئی 2020 00:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ معروف صنعتکار میاں انور صادق منو کے گھر گئے۔ انہوں نے میاں انور صادق منو کے انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معروف صنعتکار میاں انور صادق کے انتقال پر دل گرفتہ ہوں، مالک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ان کے لواحقین اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ندیم منو اور جاوید اختر سے میاں انور صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر کہدہ بابر اور عابد حسن بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں