وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبک سفیر فرقات صدیقوف کی الوداعی ملاقات،

دو طرفہ تعلقات, اقتصادی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 4 جون 2020 16:31

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبک سفیر فرقات صدیقوف کی الوداعی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں ازبک سفیر فرقات صدیقوف نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات, اقتصادی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنا عرصہ تعیناتی کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرنے پر ازبک سفیر فرقات صدیقوف کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ازبک سفیر کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ نے ازبک سفیر فرقات صدیقوف کو بطور نائب وزیر خارجہ ازبکستان تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آپ کے اس منصب پر فائز ہونے سے پاک ازبک تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا دوران ملاقات پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

ازبک سفیر نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ ازبکستان پاکستان سے بیس ہزار میٹرک ٹن آلو خریدنے کا خواہاں ہے ۔ سفیر نے کہا کہ ازبکستان، پاکستان کی کاٹن انڈسٹری کی معاونت اور معیاری کپاس کی پیداوار کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدے کیلئے تیار ہے - ازبکستان زرعی آلات کی تیاری اور فراہمی میں پاکستان کی معاونت کریگا۔ وزیر خارجہ نے فرقات صدیقوف کیلئے نیک خواہشات اظہار کیا۔ ازبک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان میں فروغ امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں