بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی چینل 24 کی بندش کی مذمت

عمران خان اگر اختلاف برداشت نہیں کرسکتے تو کرسی چھوڑدیں، ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی چینل 24 کی بندش کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے چینل 24 کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو عمران خان سے اختلاف کرے، اس کی آواز دبادی جائے، کیا یہ ہے نیا پاکستان ۔ اپنے بیان میں ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان سے اختلاف کرنے والے اینکرز کے پروگرامز بند کرائے گئے، چینل مالکان پر دباؤ ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان اگر اختلاف برداشت نہیں کرسکتے تو کرسی چھوڑدیں، ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیمرا فوری طور پر چینل ٹوئنٹی فور کی بندش کا فیصلہ واپس لے۔ انہوںنے سوال کیاکہ چینل ٹوئنٹی فور کی بندش سے جو ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوں گے، ان کا مستقبل کیا ہوگا، عمران خان نوکری دینے کے وعدے سے آئے تھے اور جب سے حکومت ملی مسلسل روزگار چھین رہے ہیں۔ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیا کا گلا گھونٹنے سے عمران خان سچ کو نہیں چھپاسکتے، آج ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حکومت نااہل ہے، چینل ٹوئنٹی فور کا مؤقف سنے بغیر بندش کا فیصلہ کہیں ناپسندیدہ خبروں کا ردعمل تو نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں