وفاقی وزیر اقتصادی امور کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

خسرو بختیار نے اثاثی20 کروڑ بتائے،نیب کے مطابق100 ارب رکھتے ہیں،غلط بیانی پر نااہل کیا جائے، درخواست میں موقف

پیر 6 جولائی 2020 20:32

وفاقی وزیر اقتصادی امور کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی، درخواست محمد احسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خسرو بختیار نے اثاثہ جات میں غلط بیانی کی ،خسروبختیار نے 2018 میں اپنے اثاثے 20 کروڑ کے ظاہر کئے ،درخواست میں الزام عائد کیاگیاہے کہ خسرو بختیار نیب کے مطابق 100 ارب کے اثاثے رکھتے ہیں ،خسرو بختیار نے کاغذات نامزدگی اوراثاثہ جات میں غلط بیانی کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غلط بیانی پر وفاقی وزیر کو نااہل قرار دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں