کامیاب جوان توسیعی پروگرام ایک اہم سنگ میل ہے، توسیعی سکیم کے تحت قرضہ کی زیادہ سے سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھاکرڈھائی کروڑ روپے اور شمولیتی بینکوں کی تعداد کو تین سے بڑھا کر21 کردیا گیاہے،

جی آئی ڈی سی پرعدالت عظمیٰ کا فیصلہ خوش آئندہے، مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

جمعرات 13 اگست 2020 14:45

کامیاب جوان توسیعی پروگرام ایک اہم سنگ میل ہے، توسیعی سکیم کے تحت قرضہ کی زیادہ سے سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھاکرڈھائی کروڑ روپے اور شمولیتی بینکوں کی تعداد کو تین سے بڑھا کر21 کردیا گیاہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کامیاب جوان توسیعی پروگرام کو اہم سنگ میل قراردیا ہے، گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) پرعدالت عظمیٰ کا فیصلہ خوش آئندہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ٹویٹ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار اورروزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے توسیعی کامیاب جوان پروگرام کا آغازکردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ توسیعی سکیم کے تحت قرضہ کی زیادہ سے سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھاکرڈھائی کروڑ روپے کردی گئی ہے، اسی طرح شمولیتی بینکوں کی تعداد کو تین سے بڑھا کر21 کردیا گیاہے۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ توسیعی پرگرام سے ملک میں روزگارکے ہزاروں مواقع پیداہوں گے۔ انہوں نے گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) پرعدالت عظمیٰ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیااورکہاکہ اس سے حکومت کو گزشتہ کئی برسوں سے جی آئی ڈی سی کی مدمیں پھنسی ہوئی رقوم کی ریکوری میں مدد ملیگی۔ انہوں نے کہاکہ وہ حکومتی ٹیم بالخصوص اٹارنی جنرل آفس، وزارت خزانہ اوروزارت پیٹرولیم کے اچھے کام کو سراہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں