اسد قصر اور پیر نور الحق قادری کے درمیان ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی پاکستان اور افعانستان کے مابین تعلقات اور تجارتی سرگرمیوں کو فروع دینے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی، وفاقی وزیر

جمعرات 1 اکتوبر 2020 20:44

اسد قصر اور پیر نور الحق قادری کے درمیان ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جسمیں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین آلمذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے سپیکر قومی اسمبلی کے افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی کی منظوری کے لیے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افعانستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی پاکستان اور افعانستان کے مابین تعلقات اور تجارتی سرگرمیوں کو فروع دینے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے بابری مسجد کی شہادت کے حوالہ سے بھارت کی خصوصی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دونوں عمائدین نے اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھانے پر اتفاق کیا۔ اسپکر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروع کے لیے وزیر مذہبی امور کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں