کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھ گئی، اسد عمرکی احتیاط کی ہدایت

ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، وفاقی وزیر کا خطاب

منگل 20 اکتوبر 2020 13:27

کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھ گئی، اسد عمرکی احتیاط کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہاہے کہ ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے،اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں