پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

پی ڈی ایم کے 11 کھلاڑی مل کر بھی عمران خان کے اکیلے جلسوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2020 22:16

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے ایک انٹرویومیں کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں کورونا پر قابو پانے کی پالیسی کو سراہا گیا اور حکومت آج بھی کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر عمل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط لازمی ہے اور اس کے لیے ہر شخص کو ذمہ داری ادا کرنی ہو گی۔ ملتان جلسے سے متعلق حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے ،ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسوں سے روکا لیکن انہوں نے پھربھی کیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ ملتان میں حکومتی احکامات پھاڑ دیے گئے اب اگر پی ڈی ایم رہنماؤں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی جبکہ مہنگائی صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نہیں ہر دور حکومت میں ہوئی ہے تاہم بہت جلد مہنگائی میں کمی آجائے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے پروگرامز میں ماسک، کورونا ٹیسٹ اور احتیاط کی ہدایت دیتے ہیں لیکن عوام کو سڑکوں پر بلاتے ہیں۔ جلسوں جلوس سے کوئی حکومت نہیں گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 11 کھلاڑی مل کر بھی عمران خان کے اکیلے جلسوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں