کرپشن کا دفاع اولاد کرے گی یا درباری کریں گے، مراد سعید

باپ کے بعد بیٹی، ماں کے بعد بیٹا اور بھائی کے بعد بہن، یہ ہے ان کی جمہوریت، وفاقی وزیر

پیر 30 نومبر 2020 23:44

کرپشن کا دفاع اولاد کرے گی یا درباری کریں گے، مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کرپشن کا دفاع اپنی اولاد کرے گی اور یا پھر درباری کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ آج کے بعد کسی کوکوئی شبہ نہیں رہنا چاہیے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ باپ کے بعد بیٹی، ماں کے بعد بیٹا اور بھائی کے بعد بہن، یہ ہے ان کی جمہوریت۔ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ان کی کرپشن کا دفاع اپنی اولاد کرے گی اور یا پھر درباری کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں