کُرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا

وزیراعظم عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں واضح بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 دسمبر 2020 10:52

کُرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2020ء) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد کئی سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس انٹرویو میں اپوزیشن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ این آر او مانگنے والے سن لیں، کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن ان کی کرپشن معاف نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کرسیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی کئی ٹی وی چینلز کو خصوصی انٹرویو دے چکے ہیں۔ ماضی میں دئے گئے انٹرویوز میں بھی وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور صاف کہا تھا کہ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ہر ایک کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں حکومت کے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت اپنے پانچ سالوں میں یہ تمام وعدے پورے کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں