عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم کا تحفہ ہے، وزیراطلاعات

دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے،عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا عمران خان کا نصب العین ہے، سینیٹر شبلی فراز

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:38

عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم کا تحفہ ہے، وزیراطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں