پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

اتوار 17 جنوری 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نور گل افغانستان میں مارا گیا ، دہشت گرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا، افغان صوبے میں کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ، بم دھماکے میں نور گل ، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اور کمانڈر وحید گل زخمی ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں