مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے، زلفی بخاری

فضل الرحمن ریٹائرڈ سیاستدان ،ان کے پاس کھانا کھانے کے سوا کوئی کام نہیں،سندھ سے لے کر اسلام آباد تک اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، فاسٹ ٹریک کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں کے جھگڑے نمٹائے جائیں گے، تقریب سے خطاب/ میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2021 19:35

مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے، زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے،فضل الرحمن ریٹائرڈ سیاستدان ہیں، فضل الرحمن کے پاس کھانا کھانے کے سوا کوئی کام نہیں،سندھ سے لے کر اسلام آباد تک اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، فاسٹ ٹریک کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں کے جھگڑے نمٹائے جائیں گے۔

پاکستان اوورسیز رئیل اسٹیٹ فورم کی تقریب سے زلفی بخاری اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا پاکستان اوورسیز رئیل اسٹیٹ فورم وقت کی ضرورت ہے اوورسیز پاکستانی محفوظ سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ این او سی کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہی سرمایہ کاری کی جائے،سستے رہائشی منصوبوں پر توجہ دینا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھر پور کوشش ہے کہ اوورسیز کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں 2 بلین ڈالرز اضافی زرِ مبادلہ آیا،گزشتہ 10 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ممالک گئے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں کے جھگڑے 30 روز میں نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے لیکر اسلام آباد تک اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے کہ ان کا فلسفہ ہی غلط ہے، ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم جیسی تحریک رہے تاکہ ان کی اصلیت سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور بلاول بیچاروں کو بتایا نہیں گیا کہ لوگ کرپشن کیخلاف ہیں،مریم نواز نے استعفے مانگے لیکن کسی نے نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم زوال پذیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ریٹائرڈ سیاستدان ہیں، فضل الرحمن کے پاس کھانا کھانے کے سوا کوئی کام نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں