مراد سعید پاکستان پوسٹ میں 115 ارب کے سکینڈل کا جواب دیں،سینیٹر روبینہ خالد

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا اس لئے پکڑا گیا ہے،ممنوعہ فنڈز کے بعد سلائی مشین کی کمائی کا جواب بھی دینا ہوگا،بیان

منگل 19 جنوری 2021 17:15

مراد سعید پاکستان پوسٹ میں 115 ارب کے سکینڈل کا جواب دیں،سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ مراد سعید پاکستان پوسٹ میں 115 ارب کے سکینڈل کا جواب دیں،عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا اس لئے پکڑا گیا ہے،ممنوعہ فنڈز کے بعد سلائی مشین کی کمائی کا جواب بھی دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مراد سعید پاکستان پوسٹ میں 115 ارب کے سکینڈل کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا اس لئے پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈز کے بعد سلائی مشین کی کمائی کا جواب بھی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ عمران خان نیازی کی کرپشن کی گواہی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سکینڈل میگا کرپشن کی بھی تحقیقات ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں