نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت کے خلاف اپیل کی سماعت

عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی

جمعرات 21 جنوری 2021 20:53

نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت کے خلاف اپیل کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ہے کہ آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب کے اثاثے بنائی,20 اپریل 2019 کو آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کی اجازت دی گئی تھی,آغا سراج درانی اور انکے اہلخانہ اپنے اثاثوں کے حوالے کوئی معقول معلومات نہ دے سکے،آغا سراج درانی کے ملازمین کے نام پر بھی کروڑوں کی جائیدادوں کا لین دیا کیا گیا,اثاثوں میں قیمتی گاڑیاں ،اور گھڑیاں بھی شامل ہیں,ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ساری ذمہ داری نیب پر ڈال دی,آغا سراج درانی کی ضمانت کے معاملہ میں سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

نیب اپیل پر ابتدائی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تیں رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطائ بندیال نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے 9 مختلف افراد کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں دی ہیں,کیس میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرنا ضروری ہیں۔عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں