نیپرا کا بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ
عوام پرسالانہ2کھرب کا اضافی بوجھ پڑے گا‘ دسمبر 2020 کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے ایک ماہ میں 9 سے 10 ارب روپے بھی وصول کیئے جائیں گے.رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2021 14:06
(جاری ہے)
بیس ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے کے اضافے سے تقریباً 2 کھرب روپے سالانہ حاصل ہوں گے اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا دوسری جانب دسمبر 2020 کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے ایک ماہ میں 9 سے 10 ارب روپے حاصل ہوں گے جس کا اطلاق کے-الیکٹرک کے سوا دیگر تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا. کیس افسران نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق فروری کے بل سے ہوگا جبکہ ناکافی شواہد کی بنا پر چند ماہ سے زیر التوا 51 ارب روپے کی گزشتہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی مناسب وقت پر صارفین کو منتقل کردی جائے گی عوامی سماعت کی صدارت کرنے والے توصیف ایچ فاروق نے کہا کہ ریگولیٹر ایندھن کے مرکب سے متعلق اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کرے گا لیکن امید ظاہر کی کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 30 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے کے درمیان ہی ہوگی اور حتمی فیصلہ آئندہ چند میں کرلیا جائے گا. رپورٹ کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈِسکوز) کی جانب سے 13 ارب روپے اضافی ریونیو پیدا کرنے کے لیے دائر کی تھی سی پی پی اے نے دسمبر کے مہینے کے لیے ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی اضافی لاگت کا دعویٰ بھی کیا تھا سماعت میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو دسمبر کے مہینے میں گیس اور ایل این جی کی سنگین قلت کی وجہ سے فرنس آئل استعمال کرنا پڑا اور تخمینے سے کم ایل این جی کی دستیابی کی وجہ سے دسمبر میں 7 ارب 90 ارب روپے کی اضافی لاگت آئی تاہم کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں نے اس اثر کو کہیں زیادہ بڑھنے سے روکا. ریگولیٹر کو بتایا گیا کہ فرنس آئل کا معاملہ نہ ہوتا تو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک روپے 60 پیسے کے بجائے صرف 18 پیسے ہوتی دسمبر میں تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار 7.879 گیگا واٹس ریکارڈ کی گئی جس پر 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ کے حساب سے 37 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئی اس میں ترسیلی نظام کی خامی کی وجہ سے 3.26 فیصد نقصان کے بعد7.564 گیگا واٹس آور بجلی ڈسکوز کو 6 روپے 27 پیسے فی یونٹ کے حساب سے دی گئی جس کی لاگت 47 ارب 40 کروڑ روپے بنی.
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر نے ..
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی