سول ایوی ایشن اتھارٹی نے23 ممالک کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی نہیں، کیٹیگری بی والوں کیلئے ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا، کیٹیگری سی میں بھارت، جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے ودیگر کیلئے این اوسی لازمی ہوگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اپریل 2021 21:30

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے23 ممالک کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2021ء) پاکستان میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این اوسی سے مشروط ہوگی، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت بھی شامل ہے، کیٹیگری سی میں شامل23 ممالک میں بھارت بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے، جس کا ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سفری پابندیوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے، سفری پابندیوں پر نظرثانی کیلئے 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوگا۔ کیٹگری سی میں موجود 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این اوسی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

(جاری ہے)

این او سی کے بغیر کورونا کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار ہوگی۔ کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی گئی ہے۔

کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں۔ کیٹیگری بی شامل ممالک کے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔

اسی طرح سفری پابندیوں پرنظرثانی کیلئے 28 اپریل کو این سی اوسی کا اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب کینیڈا نے بھی پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں