ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے وفد کی سینئر صحافی تجزیہ نگار بیگ راج سے ملاقات

اتوار 20 جون 2021 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل عابد حسین مغل اور سینئر رہنما احمد ولید بخاری کی پنجاب ہاس اسلام آباد میں سینئر صحافی تجزیہ نگار بیگ راج سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی صحافیوں کی درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو ہوئی۔بیگ راج نے ہر پلیٹ فارم پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کا ساتھ دینے سمیت علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علاقائی صحافیوں کے لیے آر یوجے کی کاوشوں کوسراہا۔بیگ راج نے اپنی کتاب "مغل قوم کی پہچان"بھی بطور تحفہ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں