اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس:نیب نے شواہد رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

عدالت نے ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت30 جون تک ملتوی کر دی

بدھ 23 جون 2021 21:03

اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس:نیب نے شواہد رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،شریک ملزمان کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ نیب نے اسحق ڈار کیخلاف ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ میگا سیکنڈل کیس ہے رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے عدالت نے شریک ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں