عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی اپیلوں کی سماعت

ڈپٹی اٹارنی نے ملزمان کے اعترافی بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا،مزید سماعت 26ا کتوبر تک ملتوی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے تینوں درخواست گزاروں کو ملزمان قرار دئیے تینوں ملزمان نے ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کے کہنے پر قتل کیاایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کو کیس میں ملوث تینوں ملزمان نے ملکر قتل کیاعمران فاروق قتل کیس کے کل 5 چالان جمع ہوئیتین چالان پاکستانی شواہد جبکہ دو برطانیہ سے شواہد بارے جمع کرائے گئیملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہیملزم محسن علی کو 12 مئی 2015 میں گرفتار کرلیا گیاکالج داخلوں سے لیکر کیس کے تمام ریکارڈز آنے پر اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیاکیس کے گواہ کی بھی 164 کی بیان ریکارڈ کی جاتی ہے تین سال تک ملزمان نے گواہ کے کسی بیان کو ماننے سے انکار نہیں کیاڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے اعترافی بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا ڈپٹی اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں