داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر پیر سے دوبارہ شروع ہوگیا ، مونس الٰہی

پراجیکٹ پر کام کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہو گی، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے،ترجمان واپڈا

پیر 25 اکتوبر 2021 16:49

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر پیر سے دوبارہ شروع ہوگیا ، مونس الٰہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر پیر سے دوبارہ شروع ہوگیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 4300میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت کا حامل یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے ، پاک چین دوستی کاایک اورسنگ میل! پاکستان دشمنوں کی داسو پن بجلی گھر سبوتاژکرنے کی سازش ناکام ہوگئی ۔

یاد رہے کہ اپرکوہستان: چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے باعث بند ہونے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام کا آغاز ہو گیا ہے۔اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اور چائینیز کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ پر کام کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہو گی، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور علاقے میں پولیس کی 9 نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 14 جولائی کو ہونے والے دھماکے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، دھماکے میں 9 چائینیز اور3 پاکستانی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں