کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 6 پاکستانی ائیرلائنز کو امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے معائنہ رپورٹس میں ایئرلائنز کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے.پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 اکتوبر 2021 12:24

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 6 پاکستانی ائیرلائنز کو امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اکتوبر ۔2021 ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے جاری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں 6 پاکستانی ائیرلائنز کوامارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ دے دیا ہے. سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کی جانب سے تنبیہی مراسلہ پی آئی اے، ایئربلیو، سیرین ایئر، ایئرسیال، ویژن ایئر اور ایئرفیلکن کو جاری کیا گیا مراسلے میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن نے 2 ایس اے ایف اے معائنہ رپورٹس جاری کیں جن میں ایئرلائنز کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے.

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ یو اے ای ایئرپورٹ پر پروازوں کے حوالے سے شرائط نہایت واضح طور پر بتائی گئی تھیں اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے مراسلے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کیبن میں نشستوں کی صرف ایک قطار وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص کرنے، ان میں ایک میٹر کا ناکافی فاصلہ رکھنے اور کیبن کے عملے کے پی پی ای نہ پہننے کی نشاندہی کی ہے.

ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کا کہنا تھا اس قسم کی خلاف ورزیاں نہ صرف ایئرلائنز بلکہ ملک اور ریگولیٹر کے لیے بھی ہزیمت کا باعث ہیں چنانچہ ایئرلائنز کو خبردار کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام پروازوں کے لیے جی سی اے اے کے قومی حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے. یو اے ای حکام کی جاری کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عملدرآمد میں ناکامی پر متعلقہ ایئر لائن کا یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے مراسلے کے مطابق مستقبل میں ان ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایئرلائن کی یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت منسوخ کی جاسکتی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں