ووٹ کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس مفت کرنے کا فیصلہ

ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 نومبر 2021 11:12

ووٹ کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس مفت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2021ء) : ووٹ کے تمام کوائف کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ ‏نمبر 8300 پر میسج کریں تو انہیں فوری طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے ووٹ کے تمام کوائف مل جائیں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ووٹرز کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس پر اب تک 2 روپے جمع ٹیکس لاگت آتی تھی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2023ء میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ووٹر لسٹوں کے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹرورول برائے اسلام آباد الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا تصدیقی عمل شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹوں کی تصدیق کے مرحلے میں عملے کے ساتھ تعاون کیا جائے، جن افراد کا اندراج ہو چکا ہے وہ نئی ووٹر لسٹوں میں آ جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوام اپنے کوائف کی درستگی کرانے میں آگے آئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مہم کا مقصد 2023ء کے عام انتخابات کے لئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں بروقت تیار کی جا سکیں، گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے قوم سے اپیل کی کہ قومی مفاد کی خاطر الیکشن کمیشن کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں