نوازشریف کی صورت میں ن لیگ کو ریلیف ملا ہوا ہے

شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے عمومی طور مطمئن نہیں ہوتے،ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل جاتا ہے۔ماہر قانون اعتزاز احسن کا انٹرویو میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 11:07

نوازشریف کی صورت میں ن لیگ کو ریلیف ملا ہوا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیا تحقیقات کے بعد شک پیدا ہو گیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے عمومی طور مطمئن نہیں ہوتے،ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل جاتی ہے۔

آج بھی ایک انوکھی ریلیف ملی ہوئی ہے ، ایک مجرم ہے سزا یافتہ ہے لیکن لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کو عدالت میں پیش کرکے درست ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ان پیمانوں پر پورا اترتی ہے۔سپریم کورٹ قانون شہادت سے متعلق وضاحت کر چکی ہے،آڈیو کلپ پیش کرنے والے کو قانونی شہادت پر پورا اترنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں ، اس میں اس طرح ثبوت دینے کو تیار نہیں تھے لیکن انہوں نے راہ فرار اختیار کیا۔

قبل ازیں سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ سابق چیف جسٹس کی جو آڈیو لائی ہے اس میں الفاظ کو جوڑا گیا ہے۔ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی ۔جب ثاقب نثار تقریر کر رہے تھے تو سامنے لوگ بھی بیٹھے تھے، ان کی وہی تقریر وہی لہجہ اب آڈیو ٹیپ کی صورت میں لایا گیا ہے۔ میں اتنا تجربہ کار نہیں کہ اس ویڈیو کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں بتاؤں۔انہوں نے کہا مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کانفرنس میں تقریر نہیں کرنی چاہئیے تھی۔پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں