وزیراعظم عمران خان کی اولف شلز کو جرمنی کے چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 8 دسمبر 2021 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اولف شلز کو جرمنی کے چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ کثیرالجہتی شراکتداری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے چانسلر شلز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں