
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کل سے افغانستان کا دوروزہ دورہ کرینگے
ڈاکٹر معید اعلی افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ امور کے علاوہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے پانچ ارب روپے امداد سے متعلق بھی گفتگو کرینگے
پیر 17 جنوری 2022 14:48

(جاری ہے)
اگست میں کابل پر طالبان کنٹرول کے بعد یہ معید یوسف کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغانستان پاکستان امن اور استحکام کے لئے ایکشن پلان کے تحت دوطرفہ مذاکرات اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
اگرچہ پاکستانی قومی سلامی مشیر کی قیادت میں افغانستان کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی امداد اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کرنی ہے لیکن پاک-افغان سرحد پر کئی علاقوں سے باڑ ہٹانے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے اس معاملے پر مزاکرات پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ باڑ کا 94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتیا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباقی باڑ لگانے کا کام طالبان حکومت کے مشورے سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے شرکا افغانستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو فوجی سربراہان، اہم وزرا اور اعلی حکام کی افغانستان پر اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے معاون سے افغانستان کو ماہرین بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہداہات جاری کی تھی۔ امکان ہے کہ معید یوسف کی سربراہی میں وفد افغان رہنماوں کے ساتھ پاکستانی ماہرین کی خدمات کی پیشکش پر بات چیت کرے گا۔اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

زلمی فائونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ کرکٹ ٹرائلز اور سرگرمیاں
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خارجی محاذ پر پونے 4 سال پاکستان کے قومی مفادات کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوئے.شہبازشریف
-
سابق حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا.شہبازشریف
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی لانگ مارچ کے دوران امن عامہ کیلئے بہترین انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش
-
پٹرول میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا‘حمزہ شہباز
-
وزیراعظم کا عوام کے لیے 28ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان ‘ ایک کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے
-
ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ
-
وزیراعظم کا غریب گھرانوں کیلئے ماہانہ 28 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کااضافہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کیلئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دیدی
-
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف فوجی قیادت بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.