سینیٹر فیصل جاوید کی پی ٹی وی کو فوری طور پر آرٹسٹس کو رائلٹیز دینے کی ہدایت

فوری طور پر پی ٹی وی ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے اور اگلے ہفتے تک اس پر کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے، چیئر مین کمیٹی

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

سینیٹر فیصل جاوید کی پی ٹی وی کو فوری طور پر آرٹسٹس کو رائلٹیز دینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی وی کو فوری طور پر آرٹسٹس کو رائلٹیز دینے کی ہدایت کی ۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی وی کو فوری طور پر آرٹسٹس کو رائلٹیز دینے کی ہدایت کی ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پی ٹی وی آج بھی پرانے ڈرامے اور دیگر پروڈکشن چلا رہا ہے اور انکے ذریعے اشتہارات سے پیسے بنائے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے سال چلائے گئے سارے ڈراموں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ فوری طور پر پی ٹی وی ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے اور اگلے ہفتے تک اس پر کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پی ٹی وی 1980 کے اردگرد رائلٹیز دیتا تھا، یہ Royaltiesکیوں بند کی گئیں۔ چیئر مین کمیٹی نے خدا کی بستی سے لے کر آج تک کے پی ٹی وی ڈراموں اور پروگرامز کی تفصیلات پی ٹی وی سے طلب کرلیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مایا ناز اداکار، آرٹسٹس جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور بہترین کام کیا مگر آج ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ہم ان کے حق کی بات کر رہے ہیں،سرکاری ٹی وی کا زیادہ فرض بنتا ہے کہ وہ آرٹسٹس کو انکی جائز اجرت دے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں