پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باعث مسلم اٴْمہ میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پوری قوم کو ایٹمی قوت ہونے پر فخر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،راجہ پرویز اشرف

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باعث مسلم اٴْمہ میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، ایٹمی پروگرام کی بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور قائد عوام زوالفقار علی بھٹو نے رکھی جس کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری پیغام میں کیا جو ہر سال 28 مئی کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے، جب پاکستان نے 28 مئی 1998 کو اس وقت کے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج خصوصاً ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج ہوئے پیش کرتے کہا کہ قومی یکجہتی ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کی قابل ستائش خدمات کی بدولت پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بننے کے اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور اس کا دفاع مضبوط ہاتھوں ہے اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے تمام سیایسی قوتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوا۔

انہوں نے ایٹمی قوت کے حصول میں شامل سائنسدانوں اور مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پوری قوم پاکستان کو ایٹمی قوت والے سائنسدانوں پر فخر ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے پاکستان ایٹمی طاقت بنانے کے لیے قومی قیادت کے غیر متزلزل عزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں