آذربائیجان ائرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پروازجناح انٹرنیشنل پہنچ گئی

پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا،کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) آذربائیجان ائرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پرواز گزشتہ رات جناح انٹرنیشنل پہنچی،جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا،آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو پروازیں چلا دی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں