سپریم کورٹ کے سامنے سے مظاہرین کو ہٹانے کی ویڈیو کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے نہ ہی کسی پر تشدد کیا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

جمعرات 2 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے سے مظاہرین کو ہٹانے کی ویڈیو کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے نہ ہی کسی پر تشدد کیا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق احتجاج سب کا قانونی حق ہے مگر خیال رہے کہ دوسرے افراد کے لئے مشکلات پیش نہ آئیں۔سکول، دفاتر، ہسپتال اور دیگر اہم معاملات کے لئے روڈ کھلی رہے۔اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو صرف سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر کر دیا تاکہ آمدورفت میں رکاوٹ نہ بنیں۔پرامن اور دوسرے شہریوں کے حقوق متاثر کئے بغیر احتجاج پر کوئی پابندی نہیں ہے۔اسلام آباد پولیس نے نہ ہی کسی پر تشدد کیا اور نہ ہی گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں