سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے

سویلینز کا فوجی قوانین کے تحت ٹرائل سراسر غیرآئینی ہے، 9 مئی فالس فلیگ آپریشن تھا، 100 کے قریب بےگناہ شہریوں کوغیرقانونی گرفتار کیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2024 18:28

سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 اپریل 2024ء) ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے 9 مئی فالس فلیگ آپریشن تھا، 100 کے قریب بےگناہ شہریوں کوغیرقانونی گرفتار کیا گیا۔ ایکس پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حسان نیازی اورعباد فاروق کی نامعلوم مقام پر منتقلی قانون و انصاف کی حرمت پر حملہ اور بنیادی انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فوجی عدالتوں میں غیرقانونی ٹرائل کے بعد دونوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے، سویلینز کا فوجی قوانین کے تحت ٹرائل سراسر غیرآئینی ہے۔

سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے اور ان کو فوراً بازیاب کروایا کر ان تک اہلخانہ کی رسائی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم، احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشری بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔ عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا۔دوران سماعت وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں، عدالت میں لکڑی کی دیواریں کھڑی کرنے سے متعلق درخواست بھی دائر کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں