ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدرکی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیگی۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں