وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت

شہباز شریف کی چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:49

وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے واقعہ میں شہید ہوئے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ شہداء کے خاندان کی زمہ داری اب حکومت کی ہے ۔وزیراعظم نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں