ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ

تجارتی معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے، امریکہ

منگل 23 اپریل 2024 17:23

اسلام آباد /و اشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں، مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا، جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مسلسل تین مالی سال کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا بر آمدات صفر رہنیکی بڑی وجہ ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں، حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب17کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے ایران سے تجارت کے خواہشمند ممالک کو پابندیوں سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ تجارتی معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا پاکستان کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں