ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا

منگل 23 اپریل 2024 21:41

ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا ،صنفی عدم استحکام انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن 166 ممالک میں سے 135نمبر آگئی ،پاکستان 2023 تک متوسط طبقہ پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک قرارہے ،ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق نیشنل ہیومن ڈیویلپمنٹ پر سال 2023-24 رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق یو این ڈی پی کی پاکستان کے لیے پہلی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس رپورٹ ہے،ڈیجیٹل تبدیلی میں بہتر کارکردگی والے اضلاع ہیومن ڈیویلپمنٹ میں نمایاں ہیں ،رپورٹ کے مطابق کل اضلاع میں سے نصف سے زائد ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ رینکنگ میں نیچے ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 54.3 فیصد طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ،ڈیجٹل ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی تک انسانی ترقی کے نتائج کم رہیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ میں اسلام آباد شہر سب سے آگے ہے ،کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد کی ڈیجٹل ڈویلپمنٹ میں رینکنگ بہتر ہے ،ہری پوری کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ رینکنگ باقی اضلاع سے رینکنگ بہتر ہے ،امیر طبقات والی آبادی میں ڈیجیٹل ترقی پسماندہ آبادی سے 15 گنا زائد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 84 فیصد خواتین کی رائے ہے کہ موبائل فون استعمال کے حوالے سے خاندان سے پابندیوں کا سامنا ہے ،پاکستان ڈیجیٹل ڈیوپلمنٹ انڈیکس میں ماڈریٹ ڈیجٹل ڈویلپمنٹ کیٹگری میں شامل ہے ۔یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ڈیجٹل ڈویلپمنٹ انڈیکس سکور 0.205 طے کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں