ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی

منگل 23 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔ اگر ہمارے تہران کے ساتھ تعلقات واشنگٹن کے مفاد میں نہیں تو یہ اس کا اپنا درد سر ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں