پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور

پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 27 اپریل 2024 11:24

پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
اسلام آ باد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل2024 ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی ،یہ ملک کی معیشت ٹھیک کرنے نہیں آئے ، پی ڈی ایم 2 کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،شریف فیملی جب بھی اقتدا ر میں آتی ہے تو ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے جاتی ہے ۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔

توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ، علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کیس کی سماعت میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں