پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا یوم مئی پر پیغام
بدھ 1 مئی 2024 00:40
(جاری ہے)
وزیراعظم نے ملک کے ان تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا جو رزق حلال کے حصول کی خاطر کھیتوں، کھلیانوں، کارخانوں اور مختلف شعبوں میں محنت سے دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے عین مطابق ہم پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے فروغ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ)کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہم جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔ کان کنی کے حوالے سے او ایس ایچ پر بین الاقوامی تنظیم برائے لیبر کے 176 ویں کنونشن کی توثیق کے لیے بھی حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد کان کنوں کے کام کے دوران تحفظ اور انکی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہتر اور کم لاگت رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو۔ اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں، انکے حوصلے وعزم کی داد دی اور انکی عظمت کو سلام پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں مستقل مزاجی سے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ مالی و اقتصادی استحکام کے موجودہ مثبت رجحان کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ تاہم روزگار کے نئے مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کیلئے ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان نے اپنی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔آئیے ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر محنت کش کی قدر ہو، عزت ہو، انہیں یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں اور ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام محنت کش افراد بااختیار ہوں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گرین چینل کی سہولت کی بدولت فوری و موثر مالیاتی نظام کو یقینی بنایا گیا ، اکائونٹنٹ جنرل
ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز 27 مئی سے شروع ہوں گے، وزارت تعلیم
سی ڈی اے کا یکم جولائی سے اسلام آباد میں 3D مارکیٹنگ و ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
سردار ایازصادق کا ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ..
اسحاق ڈارکی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پر حملہ کیخلاف سینٹ میں احتجاج، واک آئوٹ
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف مراکز کو جرمانے
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘وزیراعظم
سینٹ میں ایرانی صدر کیلئے فاتحہ خوانہ، تعزیتی قرارداد منفقہ منظور
سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کے ارکان کا پارٹی ترجمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف واک آئوٹ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر