مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
عام شہریوںکے معیار زندگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ملک میں ایک سال کے دوران غربت وبیروزگاری کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھاجارہا ہے‘حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے ان میں مسلسل اضافہ کررہی ہے.ماہرین
میاں محمد ندیم بدھ 1 مئی 2024 13:39
(جاری ہے)
معاشی اموارکے ماہرین کے مطابق حکومت کو اپنے اور سرکاری اداروں کے اخراجات کم کرنے کے لیے نہ صرف پاکستان کے معیشت دان بلکہ عالمی مالیاتی ادارے مسلسل زور دے رہے ہیں مگر حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ‘وزیراعظم‘وزراءاعلی‘وفاقی وصوبائی وزیروں‘مشیروں کی اتنی بڑی تعداد اور ان کے اخراجات کا سرکاری خزانہ پر بوجھ پہلے ہی ناقابل برداشت ہے اور حکومت عام انتخابات میں ہارنے والے سیاسی راہنماﺅں کو مسلسل مشیر مقررکررہی ہے یہی حال سرکاری اداروں کا ہے جن کے افسران کو دی جانے والی سہولیات کی مدمیں اربوں روپے سالانہ قومی خزانے سے اداہورہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اخراجات اور آمدن میں توازان قائم کرنے کے لیے حکومت عام شہریوں پر مسلسل بوجھ بڑھارہی ہے حکمران اشرافیہ شاہانہ زندگیاں گزار رہی ہے جبکہ عام شہریوں کے لیے ضروریات زندگی پورا کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سرکاری ونیم سرکاری اداروں اورکارٹیلز کو مہنگائی کا ذمہ دار کہہ کر کیسے جان چھڑوا سکتی ہے حکومت کی رٹ قائم کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ اگر ذمہ دار سرکاری ونیم سرکاری ادارے اور کارٹیلزہیں تو حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے اور ان کے خلاف کاروائی سے کس نے روکا ہوا ہے؟ . انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ لیسکو کی جانب سے83کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف کرتے ہیں ٹیکسوں کے ساتھ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت ٹیکسوں سمیت50روپے زیادہ ہوچکی ہے سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے پر بھی فی یونٹ40روپے کے قریب ہے تو 83کروڑیونٹس کے ساڑھے اکتالیس ارب روپے کا ڈاکہ عام شہریوں کی جیبوں پر ڈالہ گیا مگر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اور لیسکو چیف کے درمیان ملاقات کے بعد یہ معاملہ دب جاتا ہے اس سے تاثر ملتا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کے کچھ ذاتی معاملات تھے ؟جنہیں حل کیئے جانے کے بعد عام شہریوں سے لوٹا گیاساڑھے41ارب روپیہ لیسکو کو بخش دیا گیا .
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گرین چینل کی سہولت کی بدولت فوری و موثر مالیاتی نظام کو یقینی بنایا گیا ، اکائونٹنٹ جنرل
ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز 27 مئی سے شروع ہوں گے، وزارت تعلیم
سی ڈی اے کا یکم جولائی سے اسلام آباد میں 3D مارکیٹنگ و ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
سردار ایازصادق کا ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ..
اسحاق ڈارکی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پر حملہ کیخلاف سینٹ میں احتجاج، واک آئوٹ
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف مراکز کو جرمانے
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘وزیراعظم
سینٹ میں ایرانی صدر کیلئے فاتحہ خوانہ، تعزیتی قرارداد منفقہ منظور
سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کے ارکان کا پارٹی ترجمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف واک آئوٹ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر