پاکستان جنوبی کوریا کے صنعت، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجربے سے استفادہ کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
پیر 13 مئی 2024 17:21
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورجنوبی کوریا کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہی اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کا آغاز کیا۔ وزیرِ اعظم نے جنوبی کوریا کی معیشت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رونما ہونے والی نمایاں تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے صنعت، بالخصوص چھوٹے پیمانے کی صنعت کے شعبے کی ترقی ، آئی ٹی شعبے بشمول آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے کوریا کی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں اضافے کی پیشکش بھی کی۔باہمی طور پر مفید تجارت کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے سیول اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کابینہ کے متعلقہ وزراء کو کوریا کی کمپنیوں کی جانب سے موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے کوریا کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کریں گے۔وزیراعظم نے صدر یون سک یول کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کوریا کی حکومت کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، ثقافت، سیاحت اور عوام روابط میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔\932متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دبئی پولو کلب اور اسلام آباد پولو کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پولو سیریز اختتام پذیر ہو گئی
این ڈی ایم اے نےمارگلہ ہلز نیشنل پارک کی ٹریل 3 اور 5 پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم ..
دبئی پولو کلب اور اسلام آباد پولو کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پولو سیریز اختتام پذیر ہو گئی
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا دورہ تاجکستان، ٹریڈ و ٹرانسپورٹ کے وزراء سے ملاقاتیں ،پاکستان تاجکستان ..
موجودہ حکومت چین کے بی آر آئی کے تحت آنے والے منصوبوں میں نئی رفتار لانے کے لئے پر امید ہے ،وفاقی وزیر ..
تمباکو پر باقاعدگی سے ٹیکسز میں اضافہ اسے روکنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ،مرتضیٰ سولنگی
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان دوشنبے پہنچ گئے
مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل طور قابو پالیا گیا
پاکستان کودرپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد حل تخلیقی معیشت ہے ،چیئرمین انٹرنیشنل کریٹو ایکسچینج ..
وفاقی وزارت تعلیم نے پشین کوئٹہ میں خستہ حال سکول کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ، ریڈ زون میں داخل ہونے اور احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ..
ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام گوادر کے سیلاب متاثرہ 4 ہزار گھرانوں کیلئے مالی مدد کا اجراء
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایم کیو ایم نے نیب قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا
-
واٹس ایپ نے ”وائس اسٹیٹس“کا دورانیہ 30 سیکنڈز سے بڑھا کر 60 سیکنڈز کردیا
-
جنرل پاشا سے شروع ہونے والا انقلاب ظہیرالسلام سے گزر کر فیض حمید تک آیا
-
نیب کا بحریہ ٹاون راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ
-
9 مئی واقعے کی تحقیقات پبلک کردی جاتیں تو 8 فروری کو عمران خان کی مقبولیت نہ رہتی
-
گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب کسان کو ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے
-
جاتی امرا کے ٹھگ نے بلامقابلہ منتخب ہو کر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو امتحان میں ڈالا
-
حکومت کے ڈیڑھ دو سال مشکل ہیں اگلے تین برس اچھے ہوجائیں گے
-
عمران خان کے خلاف آج سچے کیسز ہیں، کون سا کیس جھوٹ ہے؟
-
غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،سرفرازبگٹی
-
فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کیلئے دنیا اکٹھی ہو رہی ہے‘علیم خان
-
نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا‘ اسحاق ڈار