وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

بدھ 15 مئی 2024 18:33

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت دن بدن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی جا رہی ہے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں