دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے، فاروق ستار

بدھ 15 مئی 2024 18:54

دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے، فاروق ستار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دبئی میں موجود سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو اب بیچا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہاکہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے، جو انکشاف ہوا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔رہ نما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں