گلگت بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو
بدھ 15 مئی 2024 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں کارڈیالوجی ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سکردو اور گلگت کے درمیان ہمہ موسمی سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر سے کاروبار کیلئے رسد اور نقل و حمل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے سامان کی نقل و حرکت ، روابط میں اضافہ ہوگا، بہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت کے ہوائی اڈے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شعبہ صحت میں اقدامات سے لوگوں کو دہلیز پر صحت کی اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی، خطے میں صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سماجی و اقتصادی ترقی ، خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات ہیں، گلگت بلتستان کی ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کو مقامی اور قومی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سیاحت ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے علاوہ گلگت بلتستان کے صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔ وفد نے کہا کہ جنگلات کے فروغ خصوصاً اخروٹ کے درختوں کی شجرکاری سے پگھلتے گلیشیئرز کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی تعریف
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام ..
او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے او ر صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں ..
بجلی چور مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر محمد امجد خان
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان کی دیانت کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد، ..
آئیسکو ریجن میں ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کا سوئی گیس کا بل بحال کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی اپیل خارج
سپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ میں کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اینرچ نورکیاپلیئر آف دی میچ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر دلائل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
-
سائفر کیس دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے
-
سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ 16سال سے ضائع ہو رہا ہے، نجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے،لہسن کی قیمت 400سے 500روپے کلو ہوگئی
-
سوات ،سعودی پلٹ شخص نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ہیں جو 40 سال سے راج کر رہی ہیں
-
سائفر جیسےحساس ڈاکومنٹس کی عوامی جلسے میں تشہیر کرتے اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والے گنہگاروں کو معمولی غفلت گردانتے ہوئےبری کرنا ججز کی جانبداری اور بد نیتی کو واضح کرتا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانا حکومت کا نہیں پراسیکیوشن کا کام ہے
-
آٹا، چینی، گھی، دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے