وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (جمعرات کو ) ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادپہنچیں گے

جمعرات 16 مئی 2024 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (جمعرات کو ) ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبادپہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کریں گے،ان سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کی ملاقات بھی ہو گی۔وزیر اعظم نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں اس بارے بریفنگ دی جائے گی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں