عمران خان کی سزاﺅں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے،علیمہ خان

یہ چاہتے ہیں کہ 190ملین کیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزا ہو جائے انہوں نے عمران خان کو ہر حال میں جیل رکھنا ہے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 16 مئی 2024 14:48

عمران خان کی سزاﺅں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے،علیمہ خان
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2024) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سزاﺅں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ 190ملین کیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزا ہو جائے انہوں نے عمران خان کو ہر حال میں جیل رکھنا ہے۔سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ججز بھی پریشان ہیں انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کیسے فیصلے کریں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر میں رہا کرنے کا حکم دیا تو کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ اب بھی چاہتے ہیں کہ القادر کیس میں سزا دے دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی اپنے خلاف تمام بے بنیاد مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اب عدلیہ پر ہے بانی پی ٹی آئی کو کیسے انصاف دیں گے۔

القادر کیس میں یہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیں گے اور جب ہم پٹیشن لے کر عدلیہ میں جائیں گے تو گرمیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہوں گی۔کئی کیسوں میں تفتیشی افسر کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی تفتیش مکمل نہیں کر سکے ہیں۔کبھی تفتیشی افسر نہیں آتے تو کبھی جج چھٹیوں پر چلے جاتے ہیں۔لیکن ہم پھر بھی اپنی عدلیہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

ہمارا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے اور ہم بہت پرامید ہیں کہ ان کیخلاف تمام مقدمات عنقریب جھوٹے ثابت ہونگے۔عدت کیس میں کچھ بھی نہیں پھر بھی اسے گھسیٹا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کی بیٹیوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا ہے۔ اس کیس پر سزا دینے والے جج کو بھی شرمندگی محسوس ہورہی ہو گی۔ عمران خان کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ عدت کیس میں بے شرم پراسیکیوٹر رضوان عباسی ملک سے باہر بھاگ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کبھی جج نہیں آتے کبھی کسی اور طرح ان کے کیس کو گھسیٹا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں